ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چیف الیکشن کمیشن : انتخابی ماحول کے جائزہ کیلئے جموں کشمیر کے دورہ پر 

چیف الیکشن کمیشن : انتخابی ماحول کے جائزہ کیلئے جموں کشمیر کے دورہ پر 

Mon, 04 Mar 2019 23:35:11    S.O. News Service

نئی دہلی4مارچ ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ پیر کو جموں و کشمیر کے دو دن کے دورے پر ہیں۔ وہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی زمینی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشن کی قیادت میں الیکشن کمیشن کی ایک ٹیم اپریل ۔مئی میں لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا بھی جائزہ لے گی۔الیکشن کمیشن کی ٹیم نئی دہلی سے سرینگر پہنچ گئی ہے۔ لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے چیف الیکشن کمشنر سنیل ارووڑہ کی قیادت میں پہنچی ٹیم مختلف سیاسی جماعتوں، سیکورٹی اور انتظامی حکام سے ملاقات کرے گی۔ ٹیم میں تین رکن ہیں جن سے 10 پارٹیوں کے لیڈر ملاقات کریں گے۔ ان میں 7 قومی اور 3 مقامی پارٹیوں کے لیڈر ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی ٹیم چار مارچ کو سری نگر میں اور پانچ مارچ کو جموں میں سرکاری حکام اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کرے گی۔ سپریم کورٹ کی ہدایت ہے کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد از سرنوانتخابات چھ ماہ کے اندر کئے جانے چاہیے ۔ جموں کشمیر کے معاملے میں یہ وقت کی میعاد مئی 2019 میں ختم ہو رہی ہے۔گورنر ستیہ پال ملک نے نومبر 2018 میں اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔ اس سے پہلے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے اپنے سیاسی حریف عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس (این) اور کانگریس کی حمایت سے ریاست میں حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا؛لیکن گورنر نے ان دونوں کا کھیل بگاڑ دیا تھا۔ محبوبہ نے 87 رکنی اسمبلی میں 56 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا تھا۔اس کے ٹھیک بعد پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون نے بھی حکومت بنانے کا دعوی کیا تھا۔ سجاد کی پارٹی کے دو رکن اسمبلی تھے اور انہوں نے بی جے پی کے 25 ممبران اسمبلی اور 18 سے زیادہ دیگر ممبران اسمبلی کی حمایت ہونے کا دعوی کیا تھا۔


Share: